پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے

167

منگل کی دوپہر بھارت اور پاکستان کے کچھ حصوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز شمالی بھارت کے علاقے پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر شمال میں زمین کی 60 کلومیٹر (37.28 میل) کی گہرائی میں تھا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہر پشاور، اسلام آباد، لاہور اور ملحقہ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستانی نیوز چینلوں پر چلنے والی فوٹیج میں لوگوں کو گھبرا کر عمارتیں خالی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ساتھ ساتھ شمالی بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔