کوہلو آپریشن، مقامی افراد زیر حراست

365
فائل فوٹو

کوہلو میں فوجی آپریشن جاری، چار افراد زیر حراست جبکہ فورسز تاحال علاقے میں موجود ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے جنتلی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق صبح مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اتار کر فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

علاقائی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے کے کلیوں میں فورسز کے اہلکار بڑی تعداد میں داخل ہوئیں جہاں گھر گھر تلاشی لی گئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق جنتلی کے علاقے کلی جمال، ہان زئی میں فورسز نے گھروں کی تلاشی لی اور بشکیا خان ولد مہران، مغل ولد درا، موران ولد درا سمیت چار افراد کو فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے جن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر اس علاقے میں آپریشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔

تاہم حکام کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آسکی ہے۔