گوادر: مسلح افراد کی فائرنگ سے لاہور کا رہائشی ہلاک

0

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک غیر مقامی شخص کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گھٹی ڈور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لاہور کا رہائشی رانا محمد احمد ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص مقامی گیراج کا مالک تھا، پولیس کے مطابق وہ پاکستانی پنجاب کے شہر لاہور کا رہائشی تھا۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔