گوادر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

493

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں عسکری تعمیراتی کمپنی کی سیکورٹی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں 6 نومبر کو رات گیارہ بجے سرمچاروں نے گوادر کے زیروپوائنٹ کے علاقے گھٹی ڈور میں قائم پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے حفاظتی مورچے پر دستی بم سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے انخلا تک اس پر حملے جاری رہیں گے۔