بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور، کبڑ میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بم میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، شادی کور کے مقام پر جب فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں میجر وجاہت سمیت کم از کم 8 پاکستانی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































