کوئٹہ بم دھماکہ :دو سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

465

دستی بم پھٹنے سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے-

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر دستی بم لے جاتے ہوئے بم پھٹنے سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں-

واقعے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

پولیس کے مطابق منگل کو سریاب روڈ پر دستی بم کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد دستی بم کو قبضے میں لیکر ناکارہ بنانے کیلئے لے جارہے تھے کہ اچانک رستے میں بم پھٹنے سے دو اہلکار سخی داد اور امین اللہ زخمی ہوگئے-

کوئٹہ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے پولیس سی ٹی ڈی ٹیم کے ہمراہ مزید تحقیقاتی کررہی ہے-

دوسری جانب خضدار میں سٹی پولیس کو خضدار بازگیر کے مقام پر آئی ڈیز کی اطلاع ملی جہاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک عدد عدستی بم برآمد کیا جس کو ناکارہ کردیا گیا۔