کوئٹہ: کنویں کی صفائی کے دوران 4 مزدور ہلاک

167
فائل فوٹو

 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں اتوار کے روز ایک کنویں کی صفائی کے دوران 4 مزدور زہریلی گیس کی اخراج سے ہلاک ہوگئے-

ہلاک مزدوروں میں تین سگے بھائی محمد اشرف، ٹھیکیدار محمد رحیم، محمد تقی شامل ہیں، چوتھے مزدور کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی، مزدوروں کی عمریں 20 سے 26 سال تک ہے-

اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔