بلیدہ : فورسز کی راشن مسلح افراد نے قبضے میں لے لیا، دو افراد بھی گرفتار

371

تربت سے ایک ٹرک جس میں پاکستانی فورسز کے لئے راشن لدے ہوئے تھے مسلح افراد نے بلیدہ کے علاقے نیوانو میں قبضے میں لیکر دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کی خاطر راشن لے جانے والے ٹرک کو قبضے میں لیکر ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔

مقامی زرائع کے مطابق ٹرک تربت سے بلیدہ ونگ کےلئے راشن لے جارہا تھا کہ مسلح افراد نے نیوانو کے علاقے میں قبضے میں لے لیا ۔

گرفتار ہونے والے افراد میں باہوٹ ولد عصا سکنہ ڈانڈل شاپک اور رحمدل سکنہ بزداد آواران شامل ہے ۔

تاہم اب تک فورسز کی راشن کو قبضے میں لینے اور ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے والے مسلح افراد کے متعلق معلوم نہ ہوسکا اور نہ ہی تاحال کسی مسلح تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔