طالبان داعش کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں – امریکہ

160

  امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان عوام جنگوں سے تھک چکے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الافغان مذاکرات ہی افغانستان میں امن کا واحد راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان عوام جنگوں سے تھک چکے ہیں۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امریکا پر لڑائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے سیاسی حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا انخلا طالبان سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق جاری ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ کابل کے اسپتال اور ننگرہار پر جنازے میں دہشت گرد حملوں میں داعش ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش امن کی دشمن ہے، جبکہ طالبان داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔