بلیدہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

211

ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے زیردان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حامد ولد سید کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی سرکاری گروہ کا ایک کارندہ بتایا جاتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک شخص علاقے میں چوری، بدامنی اور دیگر جرائم کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔