کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

12

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6,379ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ اور محمود سنجرانی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کو ان کے پیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ کیمپ میں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے اور فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سینکڑوں بلوچ سیاسی کارکنوں کی تصاویر آویزاں ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاپتہ افراد کے لواحقین آ کر اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔