بلوچستان کے دو مختلف علاقوں کوئٹہ اور مستونگ میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوئٹہ سے متصل ڈغاری کے علاقے میں جمعہ کے روز شام کے وقت ‘تس بُٹ’ کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کو مختلف اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کیمپ پر مختلف اطراف سے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے بیک وقت حملہ کیا گیا جبکہ علاقے میں دیر تک شدید فائرنگ کیساتھ دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
دریں اثناء مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں رات کے وقت مسلح افراد نے فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز کے کیمپ کے اندر متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔
حکام نے تاحال حملوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔


















































