بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے یکمچ میں مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد کے داخل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ،تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ جبکہ اسی دوران مسلح افرادنے نادرا دفتر پہ حملہ کرکے اس کو نذر آتش کردیا ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کے حوالے سے حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح تنظیموں کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔













































