بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
قلات کے علاقے منگچر میں سورو کے مقام پر آج گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی پل سے گرگئی، حملے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے قبل ازیں آج صبح پنجگور کے علاقے پروم میں ہوکانی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایس او ڈبلیو 169 ونگ کے لانس نائیک رفیق کے ہلاکت اور لانس نائیک مبین کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



















































