تربت: ایف سی کانوائے پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی۔ حکام کی تصدیق

212

حکام نے تصدیق کی ہے کہ تربت میں زبیدہ جلال روڈ پر حیر آباد کے مقام پر ایف سی کانوائے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایف سی کانوائے آج صبح مند کی جانب جا رہا تھا کہ قریبی پہاڑوں سے مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ایف سی ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔