کوئٹہ: گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد

119

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اختر آباد کلی خلی میں گھر کے کمرے سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لیے بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت 28 سالہ عصمت اللہ ولد محمد افضل بادینی سکنہ کلی خلی اختر آباد کے نام سے ہوئی ہے تاہم مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے جبل نور کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔