برلن: بانک کریمہ اور بلوچ خواتین کے نام تھیٹر، ثقافت، یادگار اور سیاسی مکالمے کا انعقاد

1

اتوار کے روز جرمن دارالحکومت برلن میں یاگی آرٹ کلیکٹیو کے زیرِ اہتمام ایک ثقافتی و سیاسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچی تھیٹر، بلوچی دوچاپی اور آخر میں سیاسی مکالمہ پیش کیا گیا۔

بلوچی تھیٹر کے دوران بلوچ خواتین کی سیاسی جدوجہد پر مبنی ایک ڈراما پیش کیا گیا، جس میں بانک کریمہ، ڈاکٹر ماہ رنگ اور سمی بلوچ کے کرداروں اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔

بعد ازاں بلوچی دوچاپی کا انعقاد کیا گیا، جبکہ بانک کریمہ کی جدوجہد کے حوالے سے ایک سیاسی مکالمہ بھی ہوا، جس میں شرکاء نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔

اس پروگرام میں برلن میں مقیم بلوچ ڈائسپورا کے علاوہ جرمن اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔