بی ایل اے نے زیارت کراس میں پاکستانی فوج پر مہلک حملے کی ویڈیو کا ٹریلر جاری کر دیا

642

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے آج زیارت میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک مہلک حملے کی ویڈیو کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

ایک منٹ گیارہ سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کو جدید اسلحے سے لیس دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستانی فورسز کی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ فورسز کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں، جبکہ سرمچار فورسز کے اسلحے کو ضبط کرتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے آج میڈیا کو جاری بیان میں کہا تھاکہ سرمچاروں نے زیارت کراس کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل چار گاڑیوں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فوج کی ایک ٹرک سمیت دو گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آ کر تباہ ہوگئیں۔ سرمچاروں نے فوج کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا، جبکہ فوج کے 5 اہلکار زخمی حالت میں بھاگ نکلے۔ بلوچ لبریشن آرمی کا ‘فتح اسکواڈ’ اس کارروائی میں شامل تھا۔