کوئٹہ : گھر کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین بچے جانبحق

114

حالیہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھت گرنے سے درجنوں افراد جانبحق ہوئیں ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین بچے جانبحق ہوئیں ہیں۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بارش و برفباری کے سبب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک طرف جہاں لوگوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا وہی متعدد شہروں میں گھروں کی چھت گرنے کے حادثات بھی پیش آئے جس کے سبب دو درجن کے قریب خواتین و بچوں سمیت افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔