کوئٹہ: نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

1

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے ایک نوجوان کے جبری گمشدگی کے ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ کے رہائشی نوجوان صدام حسین ولد بلال احمد کو اتوار کے روز صبح تقریباً 12 بجے کوئٹہ شاپنگ مال کے قریب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہل خانہ کے مطابق صدام حسین پیشے کے اعتبار سے ایک دکاندار ہیں اور اسی دوران سادہ لباس میں ملبوس افراد نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ واقعے کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے خلاف اگر کوئی مقدمہ یا الزام موجود ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر انہیں فوری طور پر بازیاب کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔