دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطبق کیچ کے علاقے زعمران میں مرو کے مقام پر فورسز کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔
تاہم فورسز حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے گذشتہ روز بھی زامران کے علاقے ابوشی میں ایف سی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم لشکر بلوچستان نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔