افغانستان : امریکہ کے سب سے بڑے عسکری اڈے پر طالبان کا حملہ

384

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ اب بھی جاری ہے اور 11 افغان آرمی اہلکار مارے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں واقعی امریکہ کے سب سے بڑے عسکری اڈے شوراب پر مسلح طالبان  نے حملہ کیا ہے ۔

نمائندے کے مطابق حملہ شوراب بیس میں افغان آرمی کے میوند 215 برگیڈ کے طعا م خانے میں ہوا ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیس کے اندر اب تین مختلف مقامات پہ جنگ جاری ہے ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے سیکیورٹی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 افغان آرمی کے اہلکار مارے گئے اور متعدد زخمی ہیں ۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے متعدد جنگجو ( فدائی ) امریکن بیس میں داخل ہوچکے ہیں اور جھڑپیں جاری ہے ۔

یہ ابتدائی خبر ہے  مزید تفصیلات آنا باقی ہے ۔