روس میں چھ روزہ فوجی مشقیں اختتام پذیر، افغانستان کی بطور مبصر شرکت

101

روس میں 28 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والی چھ روزہ ’سینٹر 2026‘ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، جن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ افغانستان نے ان مشقوں میں بطور مبصر شرکت کی۔

افغان وزارتِ دفاع کے مطابق طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مشقوں کا مشاہدہ کرنے روس پہنچا، جہاں وفد نے جدید فوجی سازوسامان کی نمائش بھی دیکھی اور مختلف ممالک کے فوجی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

افغانستان کی جانب سے روسی فوجی مشقوں میں بطور مبصر شرکت کو ماسکو اور کابل کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و سفارتی روابط کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ روس حالیہ برسوں میں افغانستان کے ساتھ اپنے روابط میں اضافہ کر رہا ہے۔