مستونگ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ، بچوں سمیت گیارہ زخمی

0

جمرات کے روز مستونگ کھڈکوچہ میں پاکستانی فورسز ایک کانوائے پر حملے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج کھڈ کوچہ کے مقام پر مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں میں قریبی باغ میں کام کرنے والے بگٹی قبیلے کے دو افراد کے جاں بحق اور پانچ دیگر شیدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت ہدے ولد حیران نوثانی بگٹی کے نام سے سوئی ہے جس کا تعلق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے ہے۔ جبکہ دوسرے جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ شالوانی سے بتایا جارہا ہے۔

جبک چار بچوں سمیت گیارہ شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ جنہیں تشویشناک حالات میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح مستونگ میں پاکستانی فورسز کے ایک بڑے کانوائے پر حملے میں ابتک کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک 45 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں ۔