فضائی یونٹ “قہر” کے قابض فوج پر چار حملے، میجر عمر سمیت چھ اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

459

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ “قہر (QAHR)” نے بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات اور مستونگ میں چار کارروائیاں کیں جن میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپوں، پوسٹوں اور قافلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کے میجر رینک کے افسر عمر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ 5 نومبر: قلات، منگچر میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ اور پوسٹوں کو بیک وقت حملوں میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے کا ‘قہر’ یونٹ بھی آپریشن کا حصہ تھا۔ قہر یونٹ کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر تین ڈرون حملے کیئے جن میں دشمن کے اہلکاروں، تنصیبات اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملوں میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید تین زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق 9 نومبر: مستونگ، کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ قہر یونٹ کے سرمچاروں نے کامیابی سے دشمن کے کیمپ میں بکتر بند ودیگر گاڑیوں سمیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں دشمن کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

بیان میں کہاکہ 11 نومبر: مستونگ، کھڈکوچہ میں قہر یونٹ کے سرمچاروں نے قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر ڈرون حملے کرکے دشمن کی پوزیشنز اور تنصیبات کو حملوں میں نشانہ بنایا، حملوں میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ 14 نومبر: مستونگ، کردگاپ میں بلوچ لبریشن آرمی کی فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ “قہر (QAHR)” نے قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑی کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی مستند معلومات کی بنا پر کی گئی۔ اس کامیاب آپریشن میں قابض پاکستانی فوج کے 44 ایف ایف کے میجر عمر منہاس سکنہ پنجاب اور حوالدار عدنان سکنہ کوٹلی ستیاں موقع پر ہلاک ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں اور جدید تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ قابض افواج کے محفوظ سمجھے جانے والے مراکز بھی اب ہماری براہِ راست زد میں ہیں۔ ہماری تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض افواج، ان کی فوجی تنصیبات اور عسکری نقل وحرکت کے خلاف ایسی مربوط اور منظم کارروائیاں قومی آزادی کے حصول تک پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔