مستونگ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

5

سورگز کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد کی کارروائی، بکتر بند سمیت دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستونگ کے علاقے سورگز میں گھات لگائے مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، جہاں حملے میں بکتر بند سمیت دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ فورسز کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

تاہم جانی نقصانات کی حتمی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔