بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے ایک منٹ پچیس سیکنڈ دورانیے کی وڈیو جاری کی ہے ۔
ہکل میڈیا پر شائع ہونے والی اس ویڈیو میں 14 نومبر کو مستونگ کے علاقے کردگاپ میں بی ایل اے کے ڈرون یونٹ ” قہر ” کی جانب سے پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑی کو نشانہ بنانے کے مناظر شامل ہیں ۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فوج کے قافلوں میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جاتا جب وہ کیمپ کے باہر کھڑے ہیں۔ حملے میں پاکستان فوج کے میجر عمر منہاس کو اس وقت براہ راست نشانہ بنایا جاتا جب وہ مذکورہ گاڑی کے قریب دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔
تنظیم کے مطابق یہ کارروائی بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے انٹیلی جنس ونگ “(ZIRAB)” سے حاصل ہونے والی قابلِ اعتماد معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
تنظیم کے مطابق اس کارروائی میں پاکستانی فوج کی 44 ایف ایف (44 FF) کے میجر عمر منہاس، جو پنجاب کے رہائشی تھے، اور حوالدار عدنان، جو کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دونوں اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کے اعلیٰ افسر و اہلکاروں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔















































