بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں ڈرون اور آئی ای ڈی حملے شامل ہیں جبکہ تجارتی روٹ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔
مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ (تحصیل) پر ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز کیمپ پر کم از کم دو ڈرون حملے کیئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
دریں اثناء قلات کے علاقے مرجان میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز گاڑی کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔
مزید برآں گذشتہ روز کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر چاغی، نوکچاہ میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دو تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ مذکورہ گاڑیوں میں سے ایک میں قیمتی پتھر لے جایا جارہا تھا۔
ان کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ لبریشن آرمی اس سے قبل پاکستانی فورسز پر ڈرون حملوں سمیت دیگر نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔


















































