بی ایل اے کے حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 14 نومبر کو گشت پر مامور فورسز کی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر ناصر منہاس اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان مارے گئے۔
خیال رہے آج مستونگ کے علاقے گردگاپ میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو بلوچ لبریشن آرمی نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ ’قہر‘ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑی کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں قابض فوج کے 44 ایف ایف سے تعلق رکھنے والے میجر عمر منہاس سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
















































