مستونگ: مرکزی شاہراہ پر ایک اور پل دھماکے سے تباہ

1

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب ایک اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر واقع مرکزی پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر اب تک کئی پل دھماکوں کے ذریعے تباہ کیے جا چکے ہیں، جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ ان تنظیموں کا مؤقف ہے کہ وہ پاکستانی ریاست کی عسکری رسد میں خلل ڈالنے اور معاشی ناکہ بندی کی غرض سے ایسی کارروائیاں کرتی ہیں۔