بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے تربت اور قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے مخبر و آلہ کار کو ہلاک کردیا اور بلوچ معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت میں کلاتک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے غلام جان ولد محمد عصا سکنہ ہفتو ڈگار کہن کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہاکہ آلہ کار غلام جان مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ سے کافی عرصے سے منسلک تھا جو علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی سہولت کاری میں براہ راست ملوث تھا جبکہ علاقے میں مسلح جھتے کے ہمراہ ناکہ بندیوں، ڈکیتی اور منشیات کے کاروبار میں شامل تھا۔
مزید کہاکہ غلام جان کو قومی غداری کا مرتکب ہونے پر سرمچاروں نے نشانہ بناکر ہلاک کردیا جبکہ اس کے موٹر سائیکل و دیگر چیزوں کو تحویل میں لیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کی شب قلات کے علاقے منگچر میں رنگی کراس کے مقام پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی تین گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔