بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹی آر او کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو مسلح حملے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم نقصانات کی نوعیت اور ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد تاحال آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کے قافلوں اور گاڑیوں کو مسلح حملوں کا سامنا رہا ہے، جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔












































