بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچ میں نلینٹ کے قریب آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم حملے کی تصدیق یا تردید تاحال حکام نے نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔