تمپ: پکنک منانے والے افراد پر پاکستانی فوج کا ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق

337

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ بالیچاہ کے علاقے لوتھم میں پکنک منانے کے لیے جانے والے چار افراد کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علاقے کے چھ افراد پکنک منانے کے لیے قریبی پہاڑوں میں پکنک پوائنٹ پر گئے تھے، جنہیں آج دوپہر اس وقت ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جب چار افراد ایک مقام پر کھانا تیار کر رہے تھے جبکہ دیگر دو افراد شکار کے لیے گئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں یاسر ولد محمد کریم، زبیر ولد نواب، سمیر ولد عبدالخالق اور دیدگ ولد محمد عمر ساکنان بالیچاہ جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں اس وقت ایف سی کی تحویل میں ہیں، تاہم واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔