گوادر: پسنی زیرو پوائنٹ پر کسٹم، ایکسائز اور پولیس چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کا حملہ

346

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع زیرو پوائنٹ کے قریب کسٹم، ایکسائز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کارروائی کے دوران مختلف سرکاری اداروں کی چیک پوسٹوں کو آگ لگا دی، جبکہ وہاں موجود سرکاری گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد پولیس، کسٹم اور ایکسائز اہلکاروں کے سرکاری اسلحے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب، علاقے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور فورسز کے ساتھ جھڑپ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔