کوہاٹ: اولڈ پولیس لائنز کی مسجد پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ، پانچ اہلکاروں سمیت 16 ہلاک

159

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرانی پولیس لائنز کے ساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ہے جبکہ دھماکے کے بعد مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکہ دوپہر ایک بج کر 15 منٹ کے قریب ہوا۔