کاڈ کا منگچر شہر میں ناکہ بندی، قابض فوج پر حملے، متعدد فوجی اہلکار ہلاک: میجر گہرام بلوچ

546

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے نو تشکیل شدہ یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (KAAD) کے سرمچاروں نے آج 25 ستمبر 2026 کو قلات کے علاقے منگچر شہر میں گشت اور مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران قلات اور مستونگ کی جانب سے دشمن کی مدد کے لیے آنے والے قابض فوج کے  قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی۔

ترجمان نے کہا کہ اس ہمہ جہت کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 بکتر بند گاڑی سمیت 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ و ناکارہ ہو گئی ہیں۔ علاقے میں سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معرکے، پیش قدمی اور دشمن فوج کے جانی و مالی نقصانات سے متعلق مکمل اور تفصیلی بیان جلد ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کیا جائے گا۔