سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ

243

نامعلوم افراد نے کشمور سے گزرنے والے گیس پائپ لائن کو دھماکے میں تباہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ گیس پائپ لائن کشمور کے مقام پر دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوچکی ہے، واقعہ کے بعد فورسز اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں-

واضح رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں گیس لائنوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-