مستونگ: کانک ایف سی کیمپ پر حملے کی ویڈیو بی ایل اے نے جاری کردی

2183

بلوچ لبریشن آرمی نے جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک کنڈاپ “کنڈاؤ” میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر ہونے والے  حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فدائی حملہ آور کی گاڑی کو ایف سی کیمپ سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد کیمپ کی عمارت کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیگر حملہ آوروں کو بھی دکھایا گیا ہے، جو حملے کے دوران پاکستانی فورسز کی قریبی چوکیوں میں موجود اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

بی ایل اے نے ان حملہ آوروں کی شناخت فتح اسکواڈ کے ارکان کے طور پر کی ہے، جو کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے نکل جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

تنظیم کے مطابق حملے میں اس کے فدائین ونگ مجید بریگیڈ اور فتح اسکواڈ نے حصہ لیا، جبکہ فدائی حملہ آور کی شناخت اسامہ شاہوانی عرف ودود کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

بی ایل اے نے اپنے بیان میں حملے کے دوران پاکستانی فورسز کے 18 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔