کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس تھانے کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو تھانے کے قریب دھماکہ ہوا، جس کی زوردار آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔


















































