ٹُمپ: پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

98

بلوچستان کے علاقے تمپ اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور درجنوں دیگر فوجی گاڑیوں کے ہمراہ مختلف پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی دستوں کی بھاری نقل و حرکت گومازی، ملانٹ، بومین، سید کلگ، پلے زئی اور ٹالندر کے پہاڑی علاقوں میں دیکھی گئی ہے، جہاں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

آج صبح سے شروع ہونے والی اس فوجی کارروائی میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ مختلف مقامات پر فوجی دستوں کی آمدورفت جاری ہے، تاہم آپریشن کے دوران ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔