مستونگ میں قابض فوج کے کیمپ پر مجید بریگیڈ کے فدائی حملے میں 18 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے فدائی یونٹ، مجید بریگیڈ نے مستونگ کے علاقے کانک میں کنڈاب کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک شدید فدائی حملے میں نشانہ بنایا، جہاں بارود سے بھری گاڑی (وی بی آئی ای ڈی) کے ذریعے دشمن کے کیمپ پر دھماکہ کیا گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جس کے فوری بعد دیگر سرمچار کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دشمن کے حواس باختہ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ ہماری ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں اب تک قابض فوج کے 18 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ حملے کے اختتام پر باقی سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں کی جانب نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد ہی میڈیا میں جاری کر دی جائیں گی۔