خاران مسلح افراد کی ناکہ بندی، فورسز چیک پوسٹ تباہ

1

مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران فورسز چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ خاران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے کوئٹہ خاران شاہراہ پر موجود پاکستانی فورسز کے خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد لگا کر تباہ کردیا ہے۔

مسلح افراد کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور ناکہ بندی سمیت معدنیات کے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔