خاران: مسکان کلات پولیس تھانہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ

122

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مسکان قلات میں پولیس تھانے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مبینہ طور پر مسکان کلات میں واقع پولیس تھانے کو نشانہ بنایا اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے عمارت کو تباہ کر دیا۔

واقعے کے بعد میں جانی نقصان کے حوالے سے بھی فی الحال مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔