بلوچستان کے ضلع خاران سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے پتکن سے مقامی انتظامیہ کو ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے ہلاک کرنے کے بعد لاش پھینک دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق پتکن سے ملنے والی لاش ملتان کے رہائشی عتیق الرحمان کی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں پتکن کے مقام پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی حراست میں لیا تھا۔



















































