ضلع خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فورسز کا آپریشن، گھروں پر چھاپے اور شاہراؤں پر ناکہ لگا کر مقامی آبادی کی طرف جانے والے ٹریفک کو بند کرنے کی اطلاع ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے سردار نصیر موسیانی انکے بیٹے زہری خان کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ ایک بیٹے کو زخمی کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف بلبل کے مقام پر خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی مزید بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی بھی آمد و رفت جاری ہے۔
بی این پی نے کہاہے کہ سیاسی قیادت اور کارکنوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ سردار نصیر احمد موسیانی، ان کے فرزند اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔ بصورتِ دیگر عوامی ردِعمل اور پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ بلوچستان کے عوام اپنے سیاسی، آئینی اور جمہوری حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔



















































