نصیر آباد میں بجلی کی ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

134

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن کے مقام پر بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے میں ایک ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ ایک ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔