ہرنائی فائرنگ واقعے سے ہماری تنظیم کا کوئی تعلق نہیں – بی ایل اے

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل کے روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں چونگی روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے سے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور چار زخمی ہوئے ہیں، بلوچ لبریشن آرمی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بعض حلقوں اور قابض فوج کے اداروں کی جانب سے اس واقعے کو بی ایل اے سے منسلک کرنے کی دانستہ کوششیں قطعی طور پر بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے یہ واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ تنظیم کے لیئے یہ نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی وہ اس بات کی پابند ہے کہ دھرتی پر ہونے والے ہر اس واقعے کی الگ سے تردید جاری کرے جو اس نے سرانجام نہیں دیا ہے۔ کسی بھی عسکری کارروائی کے حوالے سے تنظیم کی شمولیت کی تصدیق یا تردید کا واحد معتبر ذریعہ بی ایل اے کے آفیشل میڈیا چینلز ہیں۔ اگر کسی واقعے کی ذمہ داری بی ایل اے کے باقاعدہ اور آفیشل ذرائع سے قبول نہیں کی گئی، تو اسے تنظیم کی طرف سے خود بخود تردید ہی سمجھا جائے۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ایک منظم اور ذمہ دار عسکری تنظیم ہے، جس کے اہداف اور پالیسیاں بالکل واضح ہیں۔ جب بھی ہمارے سرمچار اپنے متعین اہداف کے خلاف کوئی کارروائی سرانجام دیتی ہیں، تو تنظیم اس آپریشن کی ذمہ داری برملا قبول کرتی ہے۔