کیچ: بلنگور کے رہائشی جبری گمشدگی کا شکار

1

ضلع کیچ کے علاقے سورک، بلنگور کے رہائشی عبداللہ ولد بلار نامی ایک شخص کو گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور کئی کیسز ریاستی دباؤ اور دھمکیوں کے سبب بروقت رپورٹ نہیں ہوتے۔

دوسری جانب بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ، تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6364ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر شرکاء نے بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ جن افراد پر کسی قسم کے الزامات ہیں، انہیں منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اور انہیں قانونی دفاع و چارہ جوئی کا مکمل حق دیا جائے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات کا فوری خاتمہ کیا جائے، جبکہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔