نصیر آباد میں ناکہ بندی کرکے ٹرین، فورسز اور تجارتی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ بی آر جی

167

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج صبح سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب ہائی وے روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ 

ترجمان کے مطابق اسی دوران جعفر ایکسپریس ٹرین کے حفاظت پر معمور سکورٹی فورسز کے تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سرمچاروں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو بھی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ٹرین سمیت پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا۔

دوستین بلوچ کے مطابق بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان سے پنجاب مدنیات لے جانے والی دو بڑی گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ کر دیا، جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

بی آر جی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔